حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں عنقریب ٹیچرس کے تقررات کیلئے ڈی ایس سی اور ٹسٹ ملاکر ہونے والا ہے اور انجینئرس کے لئے اے ای ای اور ٹرانسکو، جینکو میں تقررات کا امتحان ہونے والا ہے اس کے لئے نمونہ پرچے واقفیت، مشق کیلئے تمثیلی امتحانات نہایت معاون اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر منعقدہ ماڈل ٹسٹ کے موقع پر رہنمائی کرتے ہوئے ایم اے حمید نے کہا اور متلاشیان روزگار امیدواروں سے ان ماڈل ٹسٹ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کی اپیل کی۔