حیدرآباد ۔ 24 مئی (سیاست نیوز) بی ایڈ، ڈی ایڈ ٹرینڈ ٹیچرس یا انٹر ؍ گریجویٹ ان ٹرینڈ ٹیچرس کیلئے حیدرآباد ؍ سکندرآباد کے 300 اسکولس میں جائیدادوں پر تقررات اور انجینئرنگ مختلف برانچس کے گریجویٹ اور ایم بی اے اور یو جی ؍ پی جی امیدوار کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں، انفوفیس، وپرو، ایم این سی میں برسرموقع ملازمت کیلئے گرانڈ جاب میلہ اتوار یکم ؍ جون صبح 11 بجے صفدریہ اسکول نزد مسجد عزیزیہ میں رکھا گیا ہے۔ کوئی بھی شریک ہوسکتے ہیں۔
دفتر سیاست میں آج ہفتہ واری حج و عمرہ تربیتی کلاس کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 24 مئی (راست) روزنامہ سیاست و لبیک سوسائٹی کے اشتراک سے 10 ویں سال کی پہلی ہفتہ واری حج و عمرہ تربیتی کلاس 25 مئی اتوار کو شام 4 تا نماز عصر گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں ہوگی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست امسال کے تربیتی کلاس کا افتتاح کریں گے۔ مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی عازمین حج و عمرہ کی تربیت کریں گے۔ حج کمیٹی و پرائیویٹ کے سبھی عازمین سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849611686 پر ربط کریں۔