ٹیٹ کے لیے ادخال درخواست کی کل آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں شرکت کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ فیس کی 30 مارچ اور فارم کی 31 مارچ ہے جبکہ امتحان یکم مئی کو تلنگانہ میں مقرر ہے ۔ ڈی ایڈ امیدوار پرچہ I کیلئے اور بی ایڈ اور لینگویج پنڈت امیدوار پرچہ II کیلئے اہل ہیں ۔ ٹیٹ کے معلوماتی مواد ، ٹسٹ پیپرس اور کوچنگ کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام کے اوقات میں رجوع ہوسکتے ہیں ۔ ٹیٹ میں کامیابی کے بعد ہی ٹیچرس کے تقررات ڈی ایس سی کیلئے اہل ہیں اور اس کا 20 فیصد ویٹج شمار کیا جاتا ہے ۔۔