ٹیٹ کیلئے تعلیمی نفسیات، بچوں کی نشوونما اور تدریسی مطالعہ لازمی

دفتر سیاست میں ٹیٹ پر لیکچر، جناب عبدالرشید کا خطاب
حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں تمام امیدواروں کے لئے تعلیمی نفسیات بچوں کی  نشوونما تدریسی مطالعہ لازمی مضمون ہے۔ جناب عبدالرشید ڈائٹ لکچرر ناگارام نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں گائیڈنس لکچر دیتے ہوئے کہا اور بچوں کی نشوونما، تعلیمی نفسیات، اصول، ذہانت، کمرۂ جماعت اور تعلیمی طریقہ کار سے واقف کرواتے ہوئے سوالات کی نوعیت کو بتلایا۔ ٹیٹ امتحان میں کامیابی کے لئے 60 فیصد نشانات کی وجہ 90 نشانات لانا ہے اس لئے ٹرینڈ امیدواروں کو اس میں کامیابی کیلئے سخت محنت اور تیاری کرنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر مسٹر عبدالرشید نے ٹرینڈ امیدواروں کو تعلیمی میدان کے مختلف طریقوں سے واقف کروایا اور کہاکہ آپ استاد بن چکے ہیں اس پیشہ کو اپناچکے ہیں اب سرکاری محکمہ جات سے وابستہ ہونے کے لئے ڈی ایس سی اور ٹیٹ کے ذریعہ سرکاری ٹیچر کی ملازمت حاصل کریں۔ ٹیٹ کے امتحان کے پرچہ سوال سے واقف کروایا گیا۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے ٹیٹ کے فارمس کس طرح داخل کرسکتے ہیں بتلایا۔ اس پروگرام میں شہر اور اضلاع کے بے شمار امیدواروں نے شرکت کی۔