ٹیٹ کیلئے ادخال فارم کی 30 مارچ آخری تاریخ

حیدرآباد 27 مارچ (راست) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب حکومت تلنگانہ نے ٹیچرس کا اہلیتی ٹسٹ (TS.Tet) کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس ٹسٹ کو ڈی ایڈ ، بی ایڈ اور لینگویج پنڈت کورس کامیاب طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ سال آخر میں زیرتعلیم طلبہ بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ سرکاری اسکولس، منڈل پریشد اسکول میں پہلی تا پانچویں جماعت تک کی تدریس کیلئے امیدوار کو چاہئے کہ پہلا پرچہ لکھیں۔ چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریس کے خواہشمند امیدوار دوسرا پرچہ لکھیں۔ ہر پرچہ 150 سوالات کے لئے 150 نشانات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ٹیٹ میں کامیابی کے لئے جنرل کٹیگری کیلئے 60 فیصد نشانات جبکہ بی سی زمرہ کے لئے 50 فیصد نشانات حاصل کرنا ضروری ہے۔ ڈی ایس سی میں شرکت کرنے کے لئے ٹیٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگا۔ ڈی ایس سی میں TS.Tet کے 20 فیصد نشانات وٹیج کے طور پر لئے جائیں گے۔ تفصیلات www.tstet.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں۔