ٹیٹ اور ڈی ایس سی کیلئے آج دفتر سیاست میں عبدالرشید کا لکچر

حیدرآباد ۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) بی ایڈ، ڈی ایڈ، یو پی ٹی، ایچ پی ٹی کے امیدواروں کیلئے ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور ڈی ایس سی میں ایک پرچہ لازمی طور پر تعلیمی نفسیات اور بچوں کی نفسیات کا ہے۔ اس کیلئے ایک خصوصی لکچر دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 3 جنوری کو 12.30 بجے تا دیڑھ بجے دوپہر رکھا گیا ہے۔ ٹیٹ ؍ ڈی ایس سی امتحان تک ہر اتوار کو کوچنگ لکچر اور ماڈل ٹسٹ رکھا جارہا ہے ۔ امیدوار 12 بجے وقت پر حاضر ہوکر استفادہ کریں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ وقت مقررہ پر شرکت کرکے بھرپور استفادہ کریں تاکہ عنقریب حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے تقررات کے اعلامیہ کے بعد اپنے تقرر کو ممکن بناسکے۔