ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا آج ماڈل ٹسٹ اور معلوماتی سمینار

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ اور تقررات کا امتحان ڈی ایس سی ہوتا ہے جس کیلئے بی ایڈ، ڈی ایڈ، لینگویج پنڈت امیدوار اہل ہوتے ہیں۔ اس امتحان کے نمونہ سوالات سے واقفیت اور معلومات کی فراہمی کیلئے اتوار 29 نومبر کو صبح 11.30 تا 2 بجے دن ماڈل ٹسٹ اور سمینار رکھا گیا ہے۔ امیدوار شریک ہوکر امتحان تحریر کریں۔ ایم اے حمید کا لکچر ٹیٹ ؍ ڈی ایس سی کے متعلق رہے گا۔ وہ اس میں امیدوار کے شکوک و شبہات دور کریں گے۔ وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔