ٹیٹ اور ڈی ایس سی پر دفتر سیاست میں اتوار کو ماڈل ٹسٹ اور کوچنگ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز): بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدواروں کے لیے ٹیٹ ( اہلیتی امتحان ) اور ڈی ایس سی ( تقرراتی امتحان ) کی کوچنگ اور ماڈل ٹسٹ اتوار 3 جنوری صبح 11 تا 2 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ انگلش / اردو میڈیم کے ٹرینڈ ٹیچرس شریک ہو کر استفادہ کریں ۔ تلنگانہ کی معلومات بھی فراہم کی جائیگی ۔۔