حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام تلنگانہ ٹیٹ میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے ماہر لکچررس کا ایک گائیڈنس پروگرام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 8 مئی کو صبح 11 تا 2 بجے دن مقرر ہے اور ماڈل ٹسٹ پیپر دیا جائے گا۔ طریقہ تدریس یو جی میتھاڈالوجی پر شیخ مرتضیٰ نرمل عادل آباد کا لکچر ہوگا اور بچوں کی نشوونما و نفسیات پر انصار ساحل لکچر دے گی۔ ایم اے حمید نے سی سی ای نصاب کے مطابق ٹیٹ کی گائیڈ مرتب کی جو دستیاب ہے ۔