ٹیوشن کلاس میں خاتون پر ایسڈ حملہ کا واقعہ

حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ چنتل میں ایسڈ حملے کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم شخص نے جو چہرے پر نقاب لگائے تھا ٹیوشن کلاس میں مصروف خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا۔ خاتون کو فوری خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ 45 سالہ سوریہ کماری جو پدما نگر قطب اللہ پور علاقہ کی ساکن ہے ۔ حال میں خاتون نے بڑی لڑکی سے شادی رچائی جبکہ چھوٹی لڑکی انجینئرنگ میں زیرتعلیم ہے۔ سوریہ کماری دسویں جماعت کے طلبہ کو پڑھایا کرتی تھی اور ملکارجن نگر میں جہاں ایسڈ حملے کا واقعہ پیش آیا، ٹیوشن سنٹر چلایا کرتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔