ابوجہ۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)شمالی نائجریا کے صوبہ نساروا میں ایک گیس ٹینکر میں دھماکہ ہوا، جس میں آگ لگنے سے 35 لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع ایمرجنسی سروس محکمہ نے آج دی ہے ۔ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے اہلکار کے مطابق یہ حادثہ ایک پٹرول پمپ پر ہوا، جو راجدھانی ابوجہ سے شمال میں لافیا-مکرودی روڈ پر واقع ہے ۔ ایمرجنسی سروس کے کارگزار ڈائریکٹر عثمان احمد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پیر کے روز گیس پمپنگ اسٹیشن پر ایک ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ ہم نے ابھی تک 35 اموات کی تصدیق کی ہے اور تقریبا 100 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نائجریا کی سنیٹ کے صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے ہمدردی ظاہر کی ہے ۔