بوکارو ( جھارکھنڈ) /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) داموار ندی میں ماہی گیری میں مصروف 10 نوجوانوں کو اس وقت بچالیا گیا جب ٹینو گھاٹ ڈیم کے فلڈگیٹس (دروازے) کھولدیئے گئے جس کی وجہ سے ندی کے پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوگیا ۔ ماہی گیری میں مصروف 10 نوجوانوں کو وہاں سے فوری ہٹالیا گیا ۔ یہ نوجوان چندرپور ، تھرمل پاور اسٹیشن کی جانب سے تعمیر کردہ کنکریٹ کے پلیٹ فارم پر چڑھ گئے ۔ ہماچل پردیش میں حالیہ ہوئے واقعہ کی طرح یہاں بھی نوجوان ندی کے پانی میں بہہ سکتے تھے مگر حکام نے فوری حرکت میں آکر نوجوانوں کو بچالیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس بوکورو اوماشنکر سنگھ نے یہ بات بتائی۔