حیدرآباد 19 مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ٹیم انڈیا اور کپتان دھونی کو ورلڈ کپ میں کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے ۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ چیف منسٹر نے ٹیم انڈیا کو سیمی فائنلس میں رسائی پر بھی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستانی ٹیم بالآخر ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلے گی ۔