ٹیم انڈیا نے 10 سال بعد جیتی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ’وراٹ کی ٹیم‘ نے توڑ دئے تمام ریکارڈ

ٹیم انڈیا نے بالآخر 10 سال بعد نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں جیت حاصل کر لی ہے۔ سال 2009 میں دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 3-1 سے سیریز جیتی تھی۔ حالاںکہ پچھلے ون ڈے سیریز میں ہندوستان 0-4  سے ہار گیا تھا۔

ماونٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 49 اوور میں 243 رنوں پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد روہت شرما (62 رن، 77 گیند، 3 چوکے، 2 چھکے) اور وراٹ کوہلی(60 رن، 74 گیند، 6 چوکے، 1 چھکہ) کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ 43 اوور میں 3 وکیٹ پر 245 رن بناتے ہوئے جیت درج کی۔ اس طرح ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں 10 سال بعد دوسری سیریز اپنے نام کی۔

ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی زمین پر یہ محض دوسری سیریز جیت ہے۔ ہندوستان نیوزی لینڈ میں 8 ون ڈے سیریز ہارا ہے۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان نے 6 ممالک میں ون ڈے سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ وراٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جُنُوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے میں سیریز جیتے ہیں۔ اب بس انہیں انگلینڈ میں سیریز جیتنی ہے۔