ٹیلی کام شعبہ سے سرمایہ غیر مشغول کرنے کی تردید

نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج بتایا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل سے سرمایہ غیر مشغول کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے جبکہ خسارہ سے دوچار ان اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوشش جاری ہے ۔ وزیر ٹیلی کام مسٹر روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کمپنیوں کو مسابقتی بنانے کیلئے موثر نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 800 میٹر تیز (MHz) بیانڈ اسپکٹرم سے دستبرداری کیلئے بی ایس این ایل کو 169.16 کروڑ اور ایم ٹی این ایل کو 458.04 کروڑ کی مالیاتی اعانت کی ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ مختلف ٹیلی کام شعبوں میں کمیونکیشن نیٹ ورک کی توسیع کیلئے سال 2015-16 ء میں بی ایس این ایل کو 7.795.99 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔