ٹیلرنگ و بیوٹیشن کورس کے اختتام پر اسناد کی تقسیم

حیدرآباد۔یکم فبروری(سیاست نیوز) رحمانیہ ٹیلرنگ وبیوٹیشن ٹریننگ سنٹر دبیر پورہ کے 31ویں بیاچ میںاسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی ۔ دیانت چیارٹیبل ٹرسٹ سکریٹری ڈاکٹر سید فیض احمد ‘ ایم اے ذیشان ٹی آر ایس دبیر پورہ انچارج‘ سیداظہر مخصوصی صدر ثانی ویلفیر سوسائٹی کے علاوہ مختار احمد فردین ‘محترمہ نکہت شاہین پرنسپل اورینٹل کالج ‘ محترمہ صفدر النساء : محترمہ مشرف جہاں اڈوئزر رحمانیہ ٹیلرینگ وبیوٹیشن ٹریننگ سنٹر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ٹیلرنگ او ربیوٹیشن کی مفت تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں اورخواتین میں مہمانوں کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔ سکریٹری رحمانیہ ٹیلرنگ وبیوٹیشن ٹریننگ سنٹر جناب الیاس احمد امین نے تقریب کی کاروائی چلائی ۔ اس موقع پر مذکورہ ٹریننگ سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والی 120لڑکیوں او رخواتین میںاسناد کی تقسیم عمل میںلائی گئی جس میں پانچ غیرمسلم خواتین او رلڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹر سید فیض احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنٹر کے منتظمین کی ستائش کی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جو لڑکیاں معاشی طور پر کمزور رہنے کے باوجود تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی دیکھائیں گی انہیںدیانت چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ٹریننگ تکمیل کرنے کے بعد سند حاصل کرنے والی خواتین او رلڑکیو ں کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیامحترمہ نکہت شاہین پرنسپل اورینٹل کالج نے بھی مذکورہ لڑکیوں کی مالی مدد کا اس موقع پر اعلان کیا۔