ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ کے کورسیس میں داخلوں کا اعلان

حیدرآباد 3 مئی (پریس نوٹ) ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریہبلیٹیشن فار دی مینٹلی ہینڈی کیاپڈ، ویویکانندا نگر، دلسکھ نگر حیدرآباد کی جانب سے ایم ایڈ، اسپیشل ایجوکیشن (ایم آر)، بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (ایم آر) اور بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن (ایل ڈی) میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تینوں کورسیس دو سالہ مدت کے ہیں۔ درخواست فارمس اور پراسپکٹس عام زمرہ کیلئے 1100/- روپئے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور پی ایچ کی صورت میں 650/- روپئے ڈیمانڈ ڈرافٹ کی شکل میں ادا کرتے ہوئے جو کسی نیشنلائزڈ بینک سے بحق ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد میں قابل ادا ہو، کورس کوآرڈی نیٹر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم 4 مئی سے فروخت کئے جائیں گے اور خانہ پری درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جون 2015 ء ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-24046733 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔