کاس گنج 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طبقہ واریت کو شکست دیتے ہوئے ایک دلت دولہے نے ٹھاکر کمیونٹی کا نظام پور دیہات میں ضلع کاس گنج میں 80 سال کے بعد شادی کی بارات نکلی۔ اس جیالے دولہے کا نام سنجے جاتو ہے جو اتوار کو پولیس کے حفاظتی دستہ کے حصار میں ٹھاکر کمیونٹی کے حامل علاقہ میں داخل ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے مقامی ٹھاکر کمیونٹی نے کسی بھی قسم کی دلت شادی کی تقریب کو انتباہ دینے کے بعد سے وہ سرخیوں میں رہی اور اس دولہا نے جو ہتھرس سے تعلق رکھتا ہے گوڑے کی بگھی میں سوار اپنی دلہن شیتل کو لینے کے لئے پہنچا۔ اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے دلہن شیتل نے کہاکہ اونچی ذات والوں نے ہمیں اس بارات کے گاؤں میں داخل ہونے پر پہلے ہی دھمکیاں دی تھیں لیکن ہم پولیس کے حفاظتی حصار کی وجہ سے خوف زدہ نہیں ہیں۔