ممبئی۔/25فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے 2002ء میں ’ ٹکر اور فرار‘ معاملہ کی تازہ سماعت 26مارچ سے شروع ہوگی۔ اس سلسلہ میں ایک سیشن عدالت نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور استغاثہ کی جانب سے داخل کردہ کاغذات بھی قبول کرلئے ہیں۔ سیشن جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے نے اعلان کیاکہ تازہ سماعت کا 26مارچ سے آغاز ہوگا، اور اسوقت اس کیس کے پہلے گواہ کو پیش کیا جائے گا۔