حیدرآباد۔ 7 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ علاقہ میں کل پیش آئے ایک واقعہ میں جس میں ایک شخص نے فیس بک کے ذریعہ دوستی کے بعد ایک لڑکی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی جس میں خاطی شخص بھی شدید جھلس گیا تھا ، آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ محمد ابراہیم ساکن صلالہ بارکس نے شادی سے انکار پر کل ٹپہ چبوترہ علاقہ میں شبانہ بیگم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس میں لڑکی شدید طور پر جھلس کر فوت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ میں ابراہیم خود بھی جھلس گیا تھا، اور آج دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔