ٹوکیو کے جنوب مشرقی سمندر ی علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے

ٹوکیو. 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب مشرق کے سمندری علاقہ میں آج صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 6.4 ناپی گئی ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ٹوکیو سے 232 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ہوائی میں قائم سونامی الرٹ مرکز نے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے ۔ جاپانی موسمیاتی ادارہ نے کہا کہ سمندر کی سطح میں معمولی تبدیلی آئی لیکن جاپان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کرغزستان کے صدر
علاج کیلئے روس آئے
بشکیک، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرغز صدر الماز بیک انامبائف آج عارضہ قلب کے علاج کے لئے روس پہنچے ۔ ان کا پہلے سے علاج چل رہا ہے اسی کو جاری رکھنے کے لئے وہ آئے ہیں۔  60 سالہ کرغز رہنما اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے امریکہ جارہے تھے مگر پرواز کے دوران انہیں سینے میں درد محسوس ہوا اور یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔  انہیں ترکی میں اترنا پڑا جو ان کے سفر کا پہلا پڑاؤ تھا ۔ وہاں رکنے کے بعد وہ روس روانہ ہوئے ۔