ٹوکیو۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے خلاف پاکستانی ، کشمیری ، ہندوستانی و بنگلہ دیشی اور سری لنکا سمیت جاپانی شہریوںکی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی ، مظاہرین نے کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں کیخلاف غیر انسانی ظلم و ستم اور خطرناک ہتھیاروں کے استعمال کیخلاف زبردست نعرے بازی کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ ہندوستانمقبوضہ کشمیرپر طاقت کے زور پر مزید قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا اسے کشمیریوں کو حق خودرادی دینا ہوگا ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم الغنی نے کہا کہ جاپان اور اقوام متحدہ کشمیر میں جاری ہندوستانی ظلم و ستم روکنے کیلئے کردار اداکریں۔