ٹولی چوکی میں سیاست و ایم ڈی ایف کا میگا ہیلت کیمپ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام اتوار 30 نومبر ، صبح 9 بجے تا 2 بجے دن ’ مفت میگا ہیلت کیمپ ‘ بمقام ایس ایس ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور ڈاکٹر محمد مشتاق علی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید چیرمین میڈیکل کمیٹی ایم ڈی ایف کی زیر نگرانی ہونے والے اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ جن میں قابل ذکر ڈاکٹر محمد لیاقت علی ( جنرل فزیشین ) ، ڈاکٹر وحیدہ صدیقی ماہر امراض نسوان ، ڈاکٹر شکیل احمد او بی سی کنسلٹنٹ ، ڈاکٹر ام سلمیٰ تھائیرائیڈ اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر سومناتھ کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر ندیم قادری ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر جواد عزیر ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر شیواکماری ڈینٹل اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر ہرشا بلاٹی ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر فیروز قادری ماہر امراض چشم ہیں ۔ اس موقع پر ای سی جی ، شوگر ٹسٹ ، بلڈ ٹسٹ ، لی پیڈ پروفائیل کے ٹسٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ جناب رمیش اگروال کے تعاون و اشتراک سے میگا میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب اقبال احمد خاں ، ایم اے قدیر ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد خواجہ معین الدین ، میر انور الدین ، محمد شاہد حسین ، ایم اے رحمن ، محمد عبدالواحد ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، عرشیہ عامرہ ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، کوثر جہاں ، شاہین افروز ، وحیدہ خاتون ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، ریحانہ نواز ، سید ناظم الدین ، سید الیاس باشاہ ، محمد عبدالصمد خاں ، عبداللہ بن صالح اور اصغر حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے استفادہ کریں ۔ تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔