حیدرآباد ۔ 5 جولائی (راست) مسلمان لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرستوں کیلئے 33 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 13 جولائی کو صبح 11 تا 4 بجے دن بمقام ایس اے امپریل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے مسلم والدین و سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ مفت خدمات سے استفادہ کریں۔ شرکاء سے خواہش کی گئی ہیکہ پروگرام کے شرکت کے موقع پر اپنے ہمراہ لڑکے ہو یا لڑکی کے دو عدد فوٹوز معہ بائیو ڈاٹا ضرور ساتھ لائیں۔ دوران پروگرام شرکاء کیلئے کمپیوٹرس پر فوٹوز ملاحظہ کرنے کی سہولت رہے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔