حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیشنلس سولاڈیریٹی فورم ( پی ایس ایف ) حیدرآباد چیاپٹر کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو اذان انٹرنیشنل اسکول گنبدان قطب شاہی روڈ ٹولی چوکی میں جاب گائیڈنس ورکشاپ دوپہر 2-30 تا 6-30 بجے شام مقرر ہے ۔ اس ورکشاپ میں کامرس ، انجینئرنگ ( کوئی بھی برانچ ) ، آرکیٹکچر ، ہوٹل مینجمنٹ ، فینانس ، اکاونٹنگ یا پھر ایم بی اے گریجویٹ ہوں اور ملازمت کے خواہش مند ہوں تو شرکت کرسکتے ہیں ۔ دوران ورکشاپ امیدواروں کو سلف اسسمنٹ ، ملازمت کی تلاش کا طریقہ ، انٹرویو کے لیے خود اعتمادی ، شخصی کونسلنگ اور ریزیوم بنانے کے طریقے بتائیں جائیں گے ۔ خواہش مند افراد فون نمبرات 9866882822 یا 9849447683 پر ربط کریں ۔۔
نیکلس روڈ پر ’ پکا حیدرآباد ‘ شاپنگ و انرٹنمنٹ کارنیوال کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آبپاشی تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج یہاں پیپلز پلازا نیکلس روڈ پر ساوتھ انڈیا سب سے بڑا ’ پکا حیدرآباد ‘ شاپنگ و انٹرٹنمنٹ کارنیوال کا افتتاح کیا ۔۔