ٹولی چوکی میں اتوار کو رشتوں کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ /7 مارچ (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون سے ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں 29 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 9 مارچ کو صبح 10 تا 4 بجے شام تک جاری رہے گا ۔ جس میں نئے رجسٹریشن کے علاوہ سال 2014 ء کے رجسٹرڈ پیامات ملاحظہ کے لئے متعلقہ کونسلنگ رومس میں رکھے جائیں گے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف گزشتہ ہوئے دوبدو ملاقات پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے خیرمقدم کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدرفیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز و سماجی قائد اعزازی مہمان ہوں گے ۔ عابد صدیقی نے بتایا کہ ایس اے ایمپیرئیل گارڈن میں فورم نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور اسے قطعیت دے دی ہے ۔ اس اہم سنگین مسئلہ کے حل کیلئے ایم ڈی ایف اور سیاست کی عرصہ دراز سے کوشش پر ملک و بیرونی ممالک میں سراہنا و خیرمقدم کیا جارہا ہے اور اضلاع سے بھی اس پروگرام کے رکھے جانے پر تجاویز آرہی ہیں ۔ دوبدو ملاقات پروگرام میں چھٹویں جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک کے رشتے مہیا رہیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی عقد ثانی کیلئے خصوصی کاؤنٹر بھی موجود رہے گا ۔ مزید تفصیلات فون نمبر : 9394801526 پر ربط کریں ۔