ٹولی چوکی میں آج انجن کمار یادوکا انتخابی جلسہ

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (پریس نوٹ) مسٹر انجن کمار یادو امیدوار حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد کا انتخابی جلسہ عام 31 مارچ اتوار کو 8 بجے نزد آڈمس شالیمار ریسٹورنٹ آدتیہ نگر روڈ آڈمس کالونی ٹولی چوکی مقرر ہے۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف کالونیز (F.T.C) نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجن کمار یادو نے بحیثیت رکن پارلیمنٹ شیخ پیٹ ڈیویژن میں بے شمار تعمیراتی کام انجام دیئے۔