ٹورانٹو۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ازلنگٹن ایوینیو میں کیفے کے باہر فائرنگ کرنے والے مشکوک افراد کا خاکہ پولیس نے جاری کر دیا ہے۔ یارک ریجنل پولیس نے پانچ فٹ گیارہ انچ کے ایک مشتبہ شخص کا خاکہ جاری کیا ہے، اس نے گرے رنگ کا ہڈ پہن رکھا تھا جبکہ چہرہ کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔ ایک اور تصویر میں اس مشکوک شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس نے گذشتہ روز ازلنگٹن ایوینیو میں ایک کیفے کے باہر مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے فائرنگ کی تھی جس سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔ ٹورانٹو سٹار کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کا نام روکو ڈی پولا ہے اور وہ گذشتہ برس میونسپل الیکشن میں ٹورنٹو میئر کا امیدوار تھا۔