ٹورنٹو:حملہ آور ،خواتین سے نفرت کرتا تھا:پولیس

ٹورنٹو ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا میں اپنی وین سے راہ گیروں کو کچلنے والا مبینہ ملزم خواتین سے نفرت کرتا تھا۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق 25 سالہ ڈرائیو آلیک ایم زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گراہم گبسن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دس افراد میں زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ مشتبہ ملزم نے ایک خفیہ پیغام میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہری ایلیٹ روجر کا ذکر بھی کیا تھا۔ روجر نے 2014میں خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کی بعد غصے میں آ کر 6 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔

چین میں بٹکوائن کرپٹوکرنسی کا
پردہ فاش ، 600کمپیوٹر ضبط
بیجنگ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چین کے شہر تیانجن میں پولیس نے بٹکوائن کرپٹوکرنسی کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کر کے اس کام میں استعمال میں لائے جا رہے 600 کمپیوٹرس ضبط کرلئے ہیں۔