ٹورسٹ بس بلاسٹ کے بعد مصر پولیس نے ’ چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘۔

غزا ۔ وزرات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتہ کی صبح دھاوؤں میں غزا اور شمالی سینائی میں ’’ چالیس دہشت گردوں ‘‘ کو ماردیاگیا۔اس میں کہاگیاہے کہ دہشت گردوں کا منصوبہ تھا کہ وہ سلسلہ وار طریقے سے سیاحتی مقامات‘ گرجا گھروں اور فوجی دستوں کو نشانہ بنائیں گے۔

غزا میں ایک سڑک کے کنارے ٹورسٹ بس پر بم حملے کے بعد مذکورہ دھاوے انجام دئے گئے تھے۔

اب تک اس حملے کی کسی تنظیم نے ذمہ دار ی قبول نہیں کی جس میں ویتنام کے تین شہری او رمصری ٹورسٹ گائیڈ ہلاک ہوگیا ہے ‘ مگر سابق میں اسلامک دہشت گردوں نے اس طرح کے حملے انجام دئے ہیں۔پولیس نے غزا میں صبح کی ابتدائی ساعتوں میں دھاوؤں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔منسٹری نے کہاکہ وہیں باقی شمالی صنائی صوبہ میں دس کو ای عارش میں مار ا گیا ہے۔

منسٹری کے بیان میں کہاگیا ہے ’’ دہشت گردوں کا ایک گروپ حکومت کے اداروں ‘ بالخصوصی اقتصادی مرکز اسی کے ساتھ سیاحتی مراکز اور عیسائی مقامات پر حملے کی منصوبہ سازی کررہا تھا‘‘۔

اس میں مزیدکہاگیاکہ بم تیار کرنے کا سامنا ‘ اصلح اور بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی دھاؤں کے دوران ضبط کیاگیا ہے۔ملک میں7جنوری کے روز منائے جانے والے کرسمس تقاریب کی تیاریوں کے پیش نظر امکانی حملوں کے خدشات کے حوالے سے حفاظتی انتظامات سخت کردیا گئے ہیں‘ مصرمیں عیسائی طبقہ ملک کی اہم اقلیت مانی جاتی ہے۔