حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ (این آئی ٹی ایچ ایم) کے زیراہتمام 30 اور 31 اکٹوبر کو ٹورازم ہاسپٹالٹی اینڈ بزنس مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ گچی باؤلی میں دو روزہ قومی سمینار منعقد ہوگا جس کا مقصد ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی انڈسٹری میں ترقیاتی مواقع فراہم کرنا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد یا پھر پیشہ ورانہ افراد، ماہر تعلیم، ریسرچ اسکالرس سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ 5 اکٹوبر 2015ء تک اپنے اختصارات کو پیش کریں جس کو افتتاحی دن جاری کئے جانے والے کتابچہ میں شائع کیا جائے گا۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703178671 پر ربط کریں۔