’ٹوئٹر میرے فالوورز کی تعداد کم کررہا ہے ‘، ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ’ٹوئٹر ‘کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جیک دورسے سے ملاقات کی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ نے منگل کو ٹویٹر پر اس ملاقات کی تصدیق کی اور ایک تصویر بھی شیئرکی۔اس سے پہلے انہوں نے ٹویٹر پر قدامت پسند یوزرز کے تئیں امتیاز کے لئے اس کی تنقید کی تھی۔مسٹر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا‘‘ٹوئٹر کے سی ای او جیک کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات شاندار رہی۔ سوشل میڈیا کے بارے میں کافی جاننے کو ملا. بات چیت کرنے کی جستجو ہے۔ٹرمپ نے ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ’’ٹوئٹر انتہائی امتیازی ہے اور جمہوری ہونے کے سبب یہ میرے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کرتا ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کیلئے سائن ان کرنا مشکل ہو گیا ہے اور کمپنی مسلسل یوزرز کے اکاؤنٹ ہٹا رہی ہے ۔انہوں نے کہا، "اس میں کوئی تعجب نہیں کہ کانگریس اس میں شامل ہونا چاہتی ہے اور انہیں ہونا بھی چاہئے لیکن کمپنیوں کو زیادہ منصفانہ ہونے کی ضرورت ہے‘‘۔