نئی دہلی۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے آج کہا کہ 5 فیصد سی جی ایس ٹی ان پراڈکٹس پر لاگو نہیں ہوگا جو ٹریڈ مارکس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جب تک کوئی برانڈ یا ٹریڈ کا نام واقعتاً رجسٹر آف ٹریڈ مارک میں شامل نہیں ہوتا ہے اور ٹریڈ مارکس ایکٹ 1999ء کے تحت لاگو نہ ہواس طرح کی اشیاء کی سربراہی پر 5 فیصد کی شرح پر سی جی ایس ٹی (سنٹرل گوڈس اینڈ سرویسس ٹیکس) قابل اطلاق نہیں ہوگا۔ یہ بتایا گیا کہ بعض اشیاء جیسے پنیر، قدرتی شہد، گیہوں، چاول اور دیگر اجناس، دالیں اور آٹا وغیرہ کی سربراہی پر سی جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔