مہاراج گنج (یو پی) ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوٹھیپار علاقہ سے گذرنے والی ایک ٹرین نے عدم نگرانی والے کراسنگ پر ٹھہری ہوئی ایک جیپ کو زبردست ٹکر دیدی جس میں 13 افراد بشمول 4 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3 بتائی گئی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ رات ایک بجے پیش آیا جب مہلوکین ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ جیپ میں 16 افراد سوار تھے۔ ٹرین گورکھپور سے نرکٹیا گنج جارہی تھی کہ ایک عدم نگرانی والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین نے جیپ کو ٹکر دیدی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 13 افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مہلوکین میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی جے رام، لوکیش، رام لکھن اور چندن کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔