ٹرین کے ڈبے میں نعش دستیاب

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے ایک ٹرین کے ڈبہ سے خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو مشتبہ طور پر پائی گئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کل منماڑ کی ریل سے اس کی نعش برآمد ہوئی ۔ ریلوے پولیس کو شبہ ہے کہ اس خاتون کی موت خرابی صحت کے سبب ہوئی ہوگی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔