نوئیڈا۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص جس نے میٹرو ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ہے کیونکہ ٹرین کی زد میں آنے کے بعد وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ میٹرو اسٹیشن کے سیکٹر15 میں پیش آیا جہاں مذکورہ شخص نے پلیٹ فارم میں داخل ہوتی ہوئی میٹرو ٹرین کے روبرو چھلانگ لگادی۔ اسے انتہائی زخمی حالت میں ایک قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ فی الحال زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک مذکورہ شخص کی شناخت بھی نہیں ہوئی ہے۔
IEDs
کا سراغ لگانے پولیس سرگرم
رانچی۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیکوریٹی فورسیس ان علاقوں کی چھان بین کررہی ہے جہاں انتخابات کے دوران پولنگ ہونے والی ہے اور یہ اندیشے پائے جاتے ہیںکہ ماؤسٹ انتخابی عمل کو درہم برہم کرنے زمینی سرنگ بچھائیں گے تاکہ دھماکوں سے بھگدڑ مچے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آپریشن ) ایم ایل مینا نے کہا کہ دھماکو آلات (IEDs) کو ڈھونڈنکالنا ہمارے لئے چیلنج ہے۔