ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) عمدہ نگر (شمس آباد) ریلوے اسٹیشن میں پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ایم رمیش 38 سالہ ساکن شمس آباد 6 ستمبر کو عمدہ نگر (شمس آباد) ریلوے اسٹیشن میں پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ایک نامعلوم ٹرین نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ 12 ستمبر کی رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ریلوے کاچیگوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا۔