چینائی ۔ یکم ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : گورنر ٹامل ناڈو کے روشیا نے آج صبح چینائی سنٹرل میں بنگلور ۔ گوہاٹی ایکسپریس ٹرین میں ہوئے بم دھماکوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ گورنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے ۔ اس ٹرین کے دو سلیپر کوچس میں پانچ منٹ کے وقت میں ہوئے دو بم دھماکوں میں ایک خاتون آئی ٹی پروفیشنل ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔۔