ٹرین سے گرکر ایک نوجوان و لڑکی سمیت دو افراد کی موت

پرتاپ گڑھ، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی میں پرتاپ گڑھ لکھنوُ ریلوے روٹ پر جگیسر گنج اسٹیشن کے نزدیک مشتبہ حالات میں ٹرین سے گرنے کے سبب ایک نوجوان و لڑکی سمیت دو افراد کی موت ہوگئی ۔ جی آر پی ایس ایچ او پھول سنگھ نے بتایا کہ منگل کی شب راجیندر نگر سے جمّو توی جارہی ارچنا ایکسپریس ٹرین کے اے سی فور بی کوچ میں پٹنہ صاحب سے درشن کر پنجاب واپس جارہے گروپ میں شامل ارش دیپ سنگھ (26)، گگن دیپ کور (25) ساکنان گورایا پھگواڑہ پنجاب گیٹ پر کھڑے تھے کہ اچانک جگیسر گنج اسٹیشن کے نزدیک دونوں مشتبہ حالات میں نیچے گر گئے ۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔