ٹرین حادثہ پر گورنر نرسمہن اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا اظہار افسوس

حیدرآباد 22 جنوری ( پی ٹی آئی ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے جگدلپور ۔ بھوبنیشور ہیراکھنڈ ایکسپریس ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ گورنر نے اپنے پیام میں اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب چیف منسٹر نے کہا کہ ٹرین حادثہ انتہائی افسوس کی بات ہے جس سے انہیں صدمہ ہوا ہے ۔ اس حادثہ میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جگدلپور ۔ بھوبنیشور ہیراکھنڈ ایکسپریس ٹرین کی نو بوگیاں وجیا نگرم ضلع میں کونیرو کے مقا م پر پٹریوں سے اتر گئی تھیں۔