ٹرین حادثہ میں 54 افراد زخمی

سالزبرگ (آسٹریا) ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں آج ٹرین کے دو ڈبے آپس میں ٹکرانے سے 54 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری محکمہ ریلوے

OeBB

نے یہ بات بتائی جس کے مطابق وینس سے آئی ہوئی ایک ٹرین کا ڈبہ زیورچ سے آئی ہوئی ایک ٹرین کے اس ڈبہ سے ٹکرا گیا جس کی صاف صفائی اور سرویسنگ کی جارہی تھی۔ بعدازاں دونوں ڈبوں کو ویانا جانے والی ٹرین میں جوڑا جانا تھا۔ اب تک دونوں ٹرینوں کے ڈبوں کے ٹکرانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوئی ہے جبکہ دونوں ٹرینوں میں جملہ 240 مسافرین سوار تھے جن میں نشستی مسافرین اور سونے والے مسافرین دونوں زمروں کیلئے گنجائش تھی

OeBB

کے ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔