ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں پر سونیا گاندھی کا اظہار رنج

نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج المناک ٹرین حادثہ پر جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 150 زخمی ہوگئے اظہار رنج کیا اور کہا کہ وہ مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار ہمدردی کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت کافی معاوضہ ادا کرنے کے اقدامات کرے گی۔زخمیوں کو کافی امداد دی جائے گی۔