حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدودمیں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ حدود میں خودکشی کرنے والا بی ٹیک طالبعلم شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 75 سالہ ساجد حسین جو بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں کل نیچر کیور علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ ذرائع نے بتایا کہ 20 سالہ روی کمار جو آج فوت ہوگیا ۔ بی ٹیک کا طالب علم تھا جو کل دبیر پورہ اور کاچی گوڑہ کے درمیان اقدام خودکشی میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
شمس آباد ایرپورٹ کارگو میں سرقہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار
شمس آباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کارگو میں /17 جولائی کو لیاب ٹاپس کا سرقہ ہوا تھا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نپریت سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویرا سوامی 39 سالہ ساکن سکندرآباد ، لکشمن سرینواس 37 سالہ ساکن سکندرآباد اور رجنی کانت 37 سالہ ساکن سکندرآباد تینوں ہی ایرپورٹ کارگو میں منیزس میں ملازم ہے ۔ جنہوں نے ایپل Apple کے چھ لیاپ ٹاپس جس کی مالیت پانچ لاکھ چالیس ہزار روپئے قیمت بتائی گئی ۔ منیزس عہدیداروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں ملازمین کو حراست میں لیکر چھ لیاپ ٹاپس ضبط کرلئے گئے ۔