حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 60 سالہ کوشیلیہ جو پیشہ سے جاروب کش تھی علی آباد علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون یاقوت پورہ ریلوے اسٹشین کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 50 سالہ سنیاسماں جو چندا نگر علاقہ کے ساکن لکشمی نائیڈو کی بیوی تھی ۔ سری کاکلم کے متوطن بتائے گئے ہیں ۔ یہ خاتون لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 25 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے کل رات صنعت نگر کے علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔