نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسافرین کو ٹرین ٹکٹوں پر 30 جون تک آن لائن بُکنگ کی صورت میں سرویس چارج سے استثنیٰ کے فوائد حاصل ہوتے رہیں گے۔ مسافرین کی مدد اور ریزروڈ ٹکٹس کی بُکنگ کے لئے ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعہ ترغیبی ادائیگیوں کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں ٹرین ٹکٹوں کی آن لائن بُکنگ پر سرویس چارج 23 نومبر 2016 ء تا 31 مارچ 2017 ء کے درمیان بُک کرائے گئے ٹکٹوں سے ہٹالیا گیا تھا۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس استثنائی سہولت کو 30 جون تک بڑھادیا گیا ہے۔