نئی دہلی 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ریلویز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرینوں میں جو چائے اور کافی مسافروں کو پیش کی جاتی ہے، اُس کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے۔ اِس سلسلہ میں ریلوے بورڈ نے تمام زونس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ مراسلے کے بموجب اب چائے اور کافی مٹی کی کلہیا میں پیش کی جائے گی اور چائے اور کافی کی قیمت میں فی پیالی 10 روپئے کا اضافہ کردیا جائے گا۔ جبکہ مقدار 170 ملی لیٹر سے 150 ملی لیٹر کردی جائے گی۔