گاڑی رائیڈر اور والدین کی کونسلنگ ، انسداد حادثات کی روک تھام پر توجہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پولیس کمشنریٹ کی حدود میں ٹرافک پولیس خاص کر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی ہے اور اس ضمن میں ہر ہفتہ و اتوار کو ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور بناء لائسنس کے گاڑیاں چلانے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی نشاندہی کر کے گاڑیوں کو سیز کردیا جارہا ہے اور مقدمات بھی درج کرنے کے علاوہ والدین کی موجودگی میں کونسلنگ بھی کی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ رات کے اوقات بڑے گھرانوں کے بچے ہی گاڑیاں لے کر سڑکوں پر گھومتے ہیں اسی لیے پولیس نے چند مخصوص علاقوں مثلاً نیکلس روڈ ، بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز وغیرہ میں کڑی نگرانی رکھنے کی وجہ سے اگرچہ کہ بائیک ریسنگ کے واقعات میں کمی ہوئی ہے مگر بناء لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور پولیس نے صرف تین ہفتوں کے اندر 694 بناء ڈرائیونگ لائسنس کے مقدمات درج کئے ہیں جن میں نابالغ بھی موجود ہیں اور پولیس کو پتہ چلا ہے کہ شمس آباد ، نارسنگی ، ملکاجگری اور میڑچل وغیرہ علاقوں میں بائیک ریسنگ کی جارہی ہے اور چند دن قبل ہی سائبر آباد پولیس نے 50 نابالغین کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کرنے کے بعد جرمانے عائد کر کے چھوڑ دیا گیا ۔۔