ٹریفک پولیس پٹرولنگ موٹر سائیکلس فرسٹ ایڈ کٹس سے لیس

حیدرآباد ۔ 20 مارچ (پریس نوٹ) کیر گروپ آف ہاسپٹلس جو ہندوستان کی سب سے بڑی ہاسپٹلس چین ہے، نے حیدرآباد اور سکندرآباد علاقہ میں عوام کیلئے بنیادی، انسدادی اور محولہ دیکھ بھال صحت خدمات کی فراہمی کیلئے ایک مرتبہ پھر اقدام کا آغاز کیا ہے۔ ہاسپٹل نے ٹریفک پولیس پٹرولنگ موٹر سائیکلس کو موبائیل میڈیکل فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کیا ہے جو بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 10 پر 20 مارچ کو کیر آؤٹ پیشنٹ سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا ہے۔ افتتاح بدست مسٹر جتیندر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ٹریفک برانچ و حیدرآباد سٹی بموجودگی ڈاکٹر راجیو مینن، کیر ہاسپٹلس گروپ چیف آف میڈیکل سرویسیس عمل میں آیا۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹرس و کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔ تمام ٹریفک پولیس موبائیل ٹو وہیل وہیکلس کو فرسٹ ایڈ کٹ منسلک کی گئی اور حیدرآباد وسائبرآباد حدود میں سڑک حادثات کے متاثرین کیلئے ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔