سرقہ کی واردات پر ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی ، محکمہ ٹریفک پولیس کے نئے قواعد
حیدرآباد۔5جولائی(سیاست نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کو قابل عمل بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدمات میں منفی نشانات کا منصوبہ جاری کیا جا چکا ہے ۔
lآٹو میں اضافی مسافرین بٹھانے پر منفی نشانات
دیئے جائیں گے۔
lسیٹ بیلٹ /ہیلمٹ نہ لگانے پر
lسامان لیجانے والی گاڑیوں میں مسافرین کو بٹھانا
lرانگ سائیڈ ڈرائیونگ
l 40کیلومیٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا
lخطرناک طریقہ سے گاڑیاں دوڑانے/ سگنل توڑنے کے علاوہ سگنل پر لائن کے آگے رکنے
lانشورنس کے بغیر گاڑی چلانا۔ ٭ غلط پارکنگ/ پولیوشن سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے پر بھی منفی نشانات دیئے جائیں گے۔
lحالت نشہ میں گاڑی چلانا/ خواہ وہ موٹر سیکل ‘ کار‘ لاری‘ آٹو یا کوئی اور گاڑی
اس کے علاوہ چین اڑانے کے واقعات میں ملوث افراد یا ڈکیتی میں ملوث افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کیلئے بھی منفی نشانات جاری کئے جائیں گے۔محکمہ پولیس کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد سے منفی نشانات کی اجرائی اور لائسنس کی منسوخی کا عمل شروع ہوجائے گا اور اس عمل کو رکوانے کے لئے کوئی رعایت حاصل نہیں رہے گی ۔منفی نشانات سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی ہے کہ تمام ٹریفک قوانین کی پاسداری کی جائے۔