جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے شہر کے اہم جنکشنس پر آٹو میٹیڈ سینسرس نصب کئے جائیں گے
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی انتہائی فاش غلطی ہے جس کا اہم اس وقت ارتکاب کرجاتے ہیں جب آس پاس میں ٹریفک پولیس ملازمین نہیں ہوتے ہیں یا پھر وہ کہیں اور مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ٹریفک پولیس کی ایک حالیہ اسٹیڈی میں کیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس اس مخصوص خلاف ورزی کے خلاف زیادہ تر چالانات کئے ہیں ۔ چند ٹریفک پولیس والوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اگرچیکہ وہ ڈیجیٹل کیمروں سے لیس ہوتے ہیں پھر بھی تمام خلاف ورزیوں کا پتہ چلانا مشکل ہوتا ہے ۔ اب یہ سب بدل جائے گا ۔ کیوں کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے ٹریفک پولیس کے تعاون و اشتراک سے شہر میں اہم جنکشنس پر آٹو میٹیڈ سگنل وئیلیشن سینسرس لگائے گا ۔ جس سے خلاف ورزیوں کا پتہ چلانے میں مدد ہوگی ۔ یہ سینسرس کس طرح کام کریں گے ؟ بعض سینسرس خیریت آباد ، پنجہ گٹہ ، ایس آر نگر ، رویندرا بھارتی ، ایم جے مارکٹ ، جوبلی ہلز چیک پوسٹ ، کے بی آر پارک ، سی ٹی او اور پیٹنی پر سگنلس پر پہلے ہی کارکرد ہوچکے ہیں ۔ ان سینسرس کو سڑک کے اندر نصب کیا جاتا ہے اور ٹریفک گنلس سے مربوط کیا جاتا ہے ۔ جیسے ہی سگنل لال ہوجاتا ہے ۔ سینسرس ایکٹیویٹ ہوجاتے ہیں اور سگنل توڑنے والی گاڑیاں سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوجاتی ہیں ۔ کیاپچرڈ فوٹیج کو ٹریفک پولیس کے ای ۔ چالان ونگ کو روانہ کیا جائے گا ۔ اگرچیکہ یہ سینسرس دس مقامات پر نصب کئے گئے ہیں لیکن میٹرو ریل کے جاری کاموں کے باعث ان میں چند کام کررہے ہیں ۔ ای ۔ چالان ونگ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ سینسرس ان جنکشنس پر کاموں کی تکمیل پر کارکرد ہوجائیں گے ۔ شہر میں 25 مصروف ترین جنکشنس پر آٹو میٹیڈ سینسرس نصب کرنے کا منصوبہ ہے ۔ جہاں سب سے زیادہ تعداد میں ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ ٹریفک پولیس نے اس سلسلہ میں سروے کا کام مکمل کرلیا ہے اور ان جنکشنس کی نشاندہی کی ہے جہاں آئندہ مرحلہ میں تنصیب کے کام شروع کئے جائیں گے ۔ شہر میں 400 بڑے جنکشنس ہیں اور حیدرآباد ٹریفک انٹگریٹیڈ مینجمنٹ سسٹم (HTRIMS) فعال ہے اور 225 جنکشنس میں چل رہا ہے اور دوسرے جنکشنس میں کام جاری ہیں ۔ ایچ ٹی آر آئی ایم ایس سے Retrofit تمام جنکشنس میں مرحلہ وار انداز میں یہ سینسرس نصب کئے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ فی الوقت ٹریفک پولیس کی جانب سے چالانس اور e ۔ چالانس دونوں کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن تمام خلاف ورزیوں کو صرف سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ریکارڈ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو ای ۔ چالانس کرنے کے منصوبوں کو بروے کار لایا جارہا ہے ۔ محکمہ شہر کے تمام جنکشنس میں نصب کرنے کے لیے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حصول کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں سینسرس نصب کرنے کے لیے جن جنکشنس کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ہیں : مدھانی ایکس روڈس ، چادر گھاٹ ، ملک پیٹ جنکشن ، محبوب نگر ایکس روڈس ، آر ٹی سی ایکس روڈس ، انر رنگ روڈ ، سنگیت ایکس روڈس ، نارائن گوڑہ وائی جنکشن ، آئی ایس سدن ، دھوبی گھاٹ جنکشن ، چمپا پیٹ جنکشن ، کرمن گھاٹ جنکشن ، بائبل ہاوز ، گاندھی نگر ، رانی نگر ، پیراڈائز ، بوئن پلی ، کوٹھی ویمنس کالج ، بہادر پورہ ایکس روڈس ، کیشوگیری جنکشن ، شاہ علی بنڈہ ایکس روڈس ، چندرائن گٹہ جنکشن ، مہدی پٹنم اور ٹولی چوکی شامل ہیں۔۔